اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مسلم علماء ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر شیخ یوسف قرضاوی نے "بیبیسی" ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے مصری آمر 30 سالہ آمریت کے خاتمے پر 11 فروری کو یوم اللہ قرار دیا اور کہا کہ یہ دن باطل پر حق کے غلبے کا دن ہے۔ انھوں نے کہا: مصری قوم استقامت اور ہمت و عزم کی بدولت کامیاب ہوئے اور 30 سالہ آمریت کا خاتمہ کردیا۔قرضاوی نے کہا: مصری انتفاضہ کے تمام مقتولین شہید ہیں اور انہیں اللہ کی بارگاہ میں خاص مقام و منزلت حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمر سلیمان کو مصری اقتدار کی منتقلی مصری انقلاب کا منطقی نتیجہ نہیں ہے کیونکہ وہ خود مصری آمریت کا حصہ ہیں اور مصر میں رونما ہونے والے تمام واقعات و حادثات میں برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے کہا: تیونس کے آمر زین العابدین بن علی مصری آمر سے زیادہ ہوشیار تھے اور انھوں نے جب دیکھا کہ تیونس کے عوام اس کو مزید برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں تو جلدی سے اٹھ کر چلے گئے جبکہ حسنی مبارک نے مصری عوام کا وقت اور سرمایہ ضائع کیا۔
.........
/110